حوثی باغیوں کا ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ

صنعاء(نیوز ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک با رپھر سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کردیا۔ سعودی وزارت توانائی نے آئل ریفائنری پر ہونے والی دہشت گرد ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ حوثیوں نے سعودی تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم آئل ریفائنری پر چھ ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا جس سے آئل ریفائنری کے ایک حصے پر آگ بھڑک اٹھی۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے وزارت توانائی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ڈرون حملہ جمعے کی صبح چھ بجکر پانچ منٹ پر کیا گیا تھا، ریفائنری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور نہ ہی تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے اس ’بزدلانہ حملے‘ کی شدید مذمت کی اور آئل سپللائی سکیورٹی کو مخدوش کرنے والی تخریبی سرگرمیوں کی سنگینی سے متنبہ کیا ہے۔وزارت توانانی کے عہدیدار نے کہا کہ اس طر ح کی دہشت گرد کارروائیاں جو اہم تنصیبات اور شہری اہداف کے خلاف متواتر کی جا رہی ہیں سے صرف مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ عالمی توانائی سپلائی کی سکیورٹی، استحکام اور بین الاقومی معیشت بھی ہدف ہے۔اس سے قبل سات مارچ کو راس تنورہ آئل پورٹ پر پٹرولیم ٹینک فارم کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے ظہران میں آرامکو کے رہائشی علاقے کے قریب گرے تھے۔وزارت توانائی نے عالمی برادری اور تنظیموں سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردانہ حملوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور تمام قوتوں کا مقابلہ کریں جو انہیں سپورٹ کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر