شیخ رشید نے حریم شاہ کو فون پر جھاڑ پلادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فون پر جھاڑ پلادی۔حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے حال ہی میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ویب شو کے دوران میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ اُن کا فون اٹھا لیں گے، میزبان کے اس سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی، حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ تھا۔حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔شیخ رشید احمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں جبکہ حریم شاہ کے اُسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ’ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔‘



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر