نکاح کے بعد ملالہ کی شوہر کیساتھ پہلی تصویر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی شوہر کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسف زئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ نئی تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔ان تصاویر میں ملالہ یوسف زئی اپنے شوہر کے ساتھ کسی ریستوران میں بیٹھے ہیں اور بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر سامنے کیک رکھا ہوا ہے جبکہ پلیٹ میں چاکلیٹ سے انگریزی زبان میں Congratulations بھی درج ہے۔یہ تصاویر لندن میں لی گئی ہیں جن میں ملالہ اور اُن کے شوہر نے موسمِ سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر