بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اور نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے

نارووال (نیشنل ٹائمز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو آج (جمعرات کو )کرتارپور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سی ای او کرتار پور محمد لطیف کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کل بذریعہ راہداری کرتار پور آئیں گے۔ صدر کانگریس کمیٹی پنجاب نوجوت سندھو بھی کل راہداری سے دربار آئیں گے، ڈپٹی چیف منسٹر ز اوم پرکاش اور سکھویندر سنگھ رندھاوا بھی آنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ راجستھان کابینہ کے رکن ہریش چودھری،بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے 9 ممبران کرتار پور راہداری پر اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے آئیں گے۔دوسری طرف 27 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا گیا جو واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے، حکومت پاکستان نے یاتریوں کو دی جانے والی سکیورٹی، رہاٸش سمیت سفری انتظامات مکمل کر لیے۔ بھارتی یاتری دس روز قیام کے دوران لاہور سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اٹک، سیالکوٹ اور کرتاپور نارووال میں موجود گوردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر