اعتزاز احسن نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینیئر سیاستدان اور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے، یہ بیان حلفی ماضی کے کیلبری فونٹ اور قطری خط جیسا معرکہ ہے، کوئی چیف جسٹس کھلے عام اس طرح کی ہدایات نہیں دے سکتے۔ جسٹس عمر فاروق صاحب نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں شامل نہیں تھے اور اس وقت وہ ملک میں بھی نہیں تھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے پیچھے کون ہے۔ رانا شمیم کے بھائی 6 تاریخ کو فوت ہوئے اور وہ 8 تاریخ کو لندن میں بیان حلفی تیار کررہے تھے، لندن سے یہ بیان حلفی بنایا جاتا ہے، سب کو معلوم ہے کہ لندن نواز شریف کا گھر ہے، نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر