پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے الگ الگ اجلاس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے بلز کو روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے یکطرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اس بار پر اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ایسی قانون سازی کےخلاف احتجاج ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تین رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، کمیٹی میں فاروق نائیک،اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حکومتی بلز کو پاس کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں، سمندر پارپاکستانیوں نے اس سال 30 ارب ڈالرز بھیجے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن میں دھاندلی رکے گی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا دعویٰ ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور حکومت اپنے تمام بلز منظور کروائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر