پاکستانی ہرسال ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں کل کتنی رقم ادا کرتے ہیں؟ پہلی بار اعدادوشمار سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تمام پاکستانی اپنے بجلی کے بل کے ساتھ ٹی وی لائسنس فیس بھی ادا کر رہے ہیں خواہ ان کے گھر میں ٹی وی ہے یا نہیں اور خواہ وہ پی ٹی وی دیکھتے ہیں یا نہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس لائسنس فیس کی مد میں پاکستانیوں سے ہر سال کتنی رقم اکٹھی کی جا رہی ہے؟ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی نے پاکستانیوں سے مالی سال 2020-21ءکے دوران 8.109ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق یہ رقم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پی ٹی وی کے ایماءپر اپنے صارفین سے اکٹھی کی۔ مذکورہ مالی سال کے دوران تقسیم کار کمپنیاں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 97کروڑ 19لاکھ روپے اکٹھے کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ مالی سال 2020-21ءکے دوران پی ٹی وی نے اپنے تمام تر اندرونی و بیرونی وسائل سے 1.3ارب روپے کمائے۔ اس سال کے دوران پی ٹی وی کو مجموعی طور پر 1.2ارب روپے کا منافع ہوا۔اس مالی سال کے آخر میں پی ٹی وی کا قرض 19.41ارب روپے تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی وی پاکستانیوں سے بجلی کے ہر بل کے ساتھ 100روپے ٹی وی لائسنس فیس وصول کر رہا ہے۔ پہلے یہ فیس 35روپے ہوتی تھی تاہم تحریک انصاف کی حکومت نے جنوری 2020ءمیں بڑھا کر 100روپے کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر