کراچی(نیشنل ٹائمز)بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔
غیرمنصفانہ فیصلےعدم برداشت کا سبب ہیں،بلاول بھٹو



