قوم منتظر ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی کیونکہ بھٹو ریفرنس دس سال سے سماعت کا منتظر ہے۔ صدر پاکستان نے دس سال قبل سپریم کور ٹ سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی پر رائے مانگی تھی۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنانے والے ایک جج کا بیان ریکارڈ پر ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جو اس وقت بطور جج بنچ میں شامل تھے نے نجی ٹی وی پر اعتراف کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا غلط تھی۔ قوم پوچھتی ہی رہے گی کہ بھٹوز سے انصاف میں کیا رکاوٹ ہے۔ پوری قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انصاف کی منتظر ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو ریفرنس کی جلد سماعت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آج بھی بے بنیاد اور جھوٹے ریفرنسوں میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالتوں میں پیش ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر