سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے تحفہ ، مانسہرہ اور مظفر آباد میں دو خوبصورت مساجد کی تعمیر مکمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سعودی عرب کے ساتھ تاریخی ،ثقافتی ، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو دنیا بھر میں خوبصورت مساجد بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ اسلا م آباد میں سعودی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب سےخطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نور الحق قادر ی نے کہاکہ مظفر آباد اور مانسہرہ میں سعودی تعاون سے بننے والی مساجد سعودی عوام اور حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے دوہزار پانچ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں سب سے پہلے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو سعودی عرب بڑی اہمیت دیتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جامع مسجد الملک عبدالعزیز مانسرہ اورجامع مسجد الملک عبدالعزیز مظفر آباد عوامی خواہشات کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ جامع مسجد الملک عبدالعزیز میں دس ہزار سے زائد اور جامع مسجد الملک فہد بن عبدالعزیز میں چھ ہزار سے زائد نمازیوں گنجائش موجود ہے۔ تقریب میں دونوں مساجد حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے ۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مذہبی امور ، آزادجموں کشمیر کے وزیر مذہبی امور سمیت سفارتکاروں اور میڈیا نے نمائندوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر