پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر آ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں۔حال ہی میں ہونے والے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر پاکستان مکمل طور پر چین کے کیمپ میں شامل ہوتا ہے تو اسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو امریکا اور چین سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا پڑے گا۔ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کمیٹی کو ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں اور امریکا اور چین کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم کرنیکی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں، افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر