نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک

لاہور(نیشنل ٹائمز) حکومت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر عدالت کی جانب سے لگائے گئے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے ان کی املاک کی نیلامی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر