احساس راشن پورٹل ویب میں کتنےلاکھ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی اور ہر خاندان کو ماہانہ کتنی سبسڈی دی جائےگی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلات بتادیں

حسن ابدال(نیشنل ٹائمز)معاون خصوصی وزیر اعظم برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہاہےکہ احساس راشن پورٹل ویب کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواست جمع کرائی ہےجبکہ ایک ملین افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے،اس پروگرام کے تحت گھر کا ایک فرد رجسٹر ہو سکتا ہے، ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔حسن ابدال اور کامرہ میں احساس راشن پروگرام کے تحت قائم مختلف کریانہ سٹوروں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی ہدایت پر دو کروڑ خاندادوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ، آٹا،گھی،تیل اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی ،آٹا پر22روپے،گھی پر105روپے اور دال پر 55روپے سبسڈی دی جائے گی، حکومت کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل حل کرنے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے،اس سلسلہ میں حکومت مختلف شہروں میں احسا س کفالت پروگرام کے تحت عوام کو خصوصی اشیاء خوردو نوش رعایت نرخوں پر مہیا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نے حال ہی میں شروع کیے گئے احساس راشن پروگرام کے طریقہ کار کے بارے میں کہا کہ میری وزارت مستحق خاندانوں اور کریانہ کے تاجروں کو مرحلہ وار رہنمائی کرتی ہے، پروگرام کے نفاذ، رجسٹریشن کے عمل، اہلیت کے معیار کے بارے میں احساس سروے کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کی جائے گی، کم آمدنی والے خاندان اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر اور اس پر جاری کردہ موبائل نمبر کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہوں گے،خاندان کا صرف ایک فرد پورٹل پر اندراج کے لیے اہل ہوگا،کریانہ کے تاجر خود کو احساس راشن پورٹل پر بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں،کریانہ کے تاجروں کے لیے ایک درست بینک اکاو نٹ ہونا ضروری ہے،بینک اکاونٹس کے بغیر کریانہ کے تاجر نیشنل بینک کی قریبی برانچوں میں اپنے اکاونٹس کھول سکتے ہیں، کریانہ کے مجاز تاجر جن کے بینک اکاونٹس ہیں وہ اپنے سیل فونز میں موبائل پوائنٹ آف سیل ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کریں گے تاکہ اہل خریداروں کی اہلیت کا پتہ لگایا جا سکے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کسی بھی جعلی ایس ایم ایس یا فون کال پر یقین نہ کریں، مستحق افراد یا خاندان سے صرف 8171 سے رابطہ کیا جائے گا، یہ پروگرام پورے پاکستان میں نافذ ہو چکا ہے جس میں وفاق کی طرف سے 35 فیصد اور صوبوں کی طرف سے 65 فیصد مشترکہ فنڈنگ کی جائے گی،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران میں مبتلا ہے اور وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،راشن رعایت پروگرام کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور اس سے معاشی مشکلات حل ہونگی۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ راشن رعایت پروگرام کے سلسلے میں ویب سائٹ کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر