پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے فاصلوں کو حکومت کے گھر جانے کا اشارہ قراردیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعتوں کے فاصلوں کو حکومت کے گھر جانے کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چیرمین سینٹ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے آپشن موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ ناائل ٹیم کا چناوکرنے والا کپتان بھی ناائل ہوتا ہے،حکومت خود اپنے اندر گروہوں میں تقسیم ہے، حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان دراڑیں واضح طور پر نظر آنا شروع ہوگئی ہیں،حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فاصلے حکومت کے گھر جانے کا اشارہ ہے، قومی عوامی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینے والوں کا گھر جانے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔ نیر بخاری نے سیاسی صورتحال سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن کے موقف کی تائید کردی ہے، حکومت کو قانون سازی بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متحد ہے اور متفقہ حکمت عملی زیر غور ہے،وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اورسپیکر کے خلاف تحریک سمیت تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے گی کہ غیرآئینی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کہاں سے شروعات کی جائے؟۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خلاف تحریک کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ اپوزیشن کے اقدامات سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائیگی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر