ترک اداکارانگین التان کا کاشف ضمیر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 فروری2021ء) ترک اداکار انگین التان نے کاشف ضمیر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان نے گزشتہ دنوں کاروباری شخصیت کاشف ضمیر سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

 

معاہدے کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز میں ترک اداکار نے کہا تھا کہ میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ میں نے پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز’ سے برانڈ ایمبسیڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ کاشف ضمیر نے طے کی گئی مدت کے باوجود معاہدے کے کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا اور اسی لیے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

 

کہا گیا تھا کہ تحریری معاہدے کے مطابق متعلقہ کمپنی، متفقہ رقم کا نصف حصہ پریس کانفرنس اور معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ادا کرنے کی پابند تھی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ اداکار کا اب میاں کاشف ضمیر، محمد اسمٰعیل اور ان کی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز سے کوئی واسطہ نہیں رہا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی تعلق قائم ہوگا۔

 

حال ہی میں انگین التان دوزیتان کے میڈیا آفس نے ایک اور بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کرنے سے متعلق پچھلی پریس ریلیز اب بھی برقرار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک اداکار نے اعلان کیا کہ اگر کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان سے متعلق بے بنیاد دعوے بند نہ کیے گئے تو بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 

انگین التان کے میڈیا منیجر کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ترک اداکار کا کاشف ضمیر کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے کاشف ضمیر کو مکمل قانونی ضابطے کے تحت آگاہ کیا گیا تھا۔پریس ریلیز میں کاشف ضمیر کی جانب سے میڈیا کو دئیے گئے بیانات پر حیرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کاشف ضمیر کے مبینہ طور پر خود ساختہ بیانات پر قانونی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر گزشتہ سال 10 دسمبر کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔انگین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے تھے، دورے کے دوران انہوں نے چوہدری ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ساتھ معاہدے بھی کیے اور مذکورہ کمپنی نے انہیں اپنا سفیر بھی مقرر کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر