مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو پریشان کن خبر سناتے ہوئے پٹرول مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے اور کہاہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہو گا۔نیا ناظم آباد ہسپتال کے سنگ بنیادتقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے،سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں ،ڈالر افغانستان بھی سمگل ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعاون کرنے پر سعودی عرب کے شگر گزار ہیں اور جلد آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق جلد خوشخبری سنیں گے ۔شوکت ترین کا کہناتھا کہ گھی انڈسٹری میں کارٹلائزیشن ہے ، کمپٹیشن کمیشن کو کہاہے کہ کارروائی کریں ، 3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا۔ ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں متاثرہوئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف مثبت حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ، انہوں نے زراعت ، انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کے بعد معیشت میں بہتری آئی،۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہئیں ،ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ دوسرے ممالک نے 30 سال 10 فیصد سے زائد ترقی کی۔انڈیا ، ترکی سمیت دیگر ممالک کی مثال سامنے ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کیلئےانقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ہماری فصلوں کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے، انکم ٹیکس میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرناہمارا ہدف ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر