سردیوں میں کتنے گھنٹے گیس ملے گے؟ گھریلو صارفین کیلئے شیڈول تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سردیوں کیلئے بنایا گیا گیس فراہمی کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین کو بس چند ہی گھنٹے کیلئے گیس دی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے صبح، دوپہر اور شام کو گیس دینے کا شیڈول تیار کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے اس شیڈول کا نفاذ دسمبر سے ہو گا اور اس پر فروری تک عمل ہو گا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر