اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے، لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگرملز پر 46 ارب روپے کا جرمانہ کیا اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھ گئے ہیں، عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔
چینی کی قیمت میں کتنی کمی آئی ہے ؟ فوادچوہدری نے بڑا اعلان کر دیا



