اینگلا مرکل کا دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا عندیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دُنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر اینگلا مرکل کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سےدوچار ہے،، مزیداموات سےبچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کا جزوی لاک ڈاؤن شروع ہوگا جبکہ اسپین نے ایسٹر کی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔برازیل میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکا مں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کے اسکول کھولنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرازنیکا ویکسین لگوالی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر