بولان میل چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان سے موسم سرما میں اندورن ملک جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے ماہ نومبر کے اواخر میں کراچی کیلئے بولان میل چلانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ لاہور کیلئے اکبر بگٹی ایکسپریس بھی آئندہ سال جنوری تک چلائے جانے کا امکان ہے۔ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے کراچی کیلئے بولان میل کو رواں ماہ کے آخر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تینوں ٹرینوں، جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کو گذشتہ سال کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاہم رواں سال جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا گیا تھا۔اب ریلوے حکام نے کراچی جانے کیلئے بولان میل کو بحال کرنے فیصلہ کیا ہے، ٹرین کی ٹکٹوں کی بکنگ 20 نومبر سے شروع ہونے کاامکان ہے۔توقع ہے کہ بولان میل رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوجائے گی جب کہ آئندہ سال جنوری میں اکبر بگٹی ایکسپریس کے بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر