ق لیگ کا پنجاب حکومت کے رویے کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ ق کی سنٹرل کمیٹی کا اجلاس کل تک ملتوی ہوگیا، کل کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔لاہور میں مسلم لیگ ق کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی، سینیٹر کامل علی آغا، سالک حسین اور حسین الہٰی نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کامل علی آغا کے مطابق اتحادی ہونے کی بات الگ ہے، وہ اپنے اسپیکر سے صرف بجٹ اجلاس کے لیے ملاقات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے رویے پر پارٹی کی طرف سے بہت شکایات آ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر