چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مراد سعید کی تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، قادر پٹیل کی تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مراد سعید کی تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ مراد سعید کی زبان، بیان اور لہجہ ان کی ماضی کی صحبتوں کی گواہی دے رہا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈو مور کے مطالبے پر کبھی سر نہیں جھکایا بلکہ سلالہ سانحے پر امریکہ سے معافی منگوائی تھی۔ مراد سعید کو پتہ ہی نہیں کہ ڈو مور پر ڈھیر ہونے والے ڈکٹیٹرجن کا ریفرنڈم میں عمران خان چیف پولنگ ایجنٹ تھا وہ ڈکٹیٹر ان دنوں ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی سیاست میں کوئی محنت نہیں اس لئے وہ دوسروں پر تنقید کرکے نمایاں نظر آنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید جب بھی منہ کھولتے ہیں عوام کی ان کے 200 ارب ڈالروں کی یاد میں ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ پاکستان کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ مراد سعید بھی سیاستدان کی تختی سینے پر لگائے ایوان میں گھوم رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر