سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایئر لائن کے مابین اکاؤنٹ آڈٹ کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایئر لائن کے مابین اکاؤنٹ آڈٹ کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیش کی گئی تھی جس پر دونوں قومی اداروں میں تنازع پیدا ہوگیا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کی اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیشکش ان کے مینڈیٹ سے باہر اور غیر پیشہ ورانہ ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن صرف پاکستان سی اے اے کو مجاز ریگولیٹری اتھارٹی تسلیم کرتا ہے، اسی لیے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کی سیفٹی ریگولیٹری اتھارٹی سی اے اے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فرض ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے پاکستان ایئرلائن اور دیگر آپریٹرز کے مسلسل حفاظتی آڈٹ اور معائنہ کو یقینی بنایا اور مؤثر ریگولیٹری نگرانی کی وجہ سے تمام آپریٹرز نے اکاؤنٹ معیار کو بہتر بنایا ہے۔اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیشکش کے بیان پر ترجمان سی اے اے نے کہا کہ ڈائریٹر جنرل سی اے اے اور ان کی ٹیم کو آڈٹ کیلئے اپنی تیاری پر یقین ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر