ساری اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں پر مشتمل ہے، ان کو طاقت کی گولیاں چاہئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں پر مشتمل ہے، ان کو طاقت کی گولیاں چاہئیں، یہ کھڑے ہوتے ہیں پھر گر جاتے ہیں۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، ان کے پاس کوئی لیڈر نہیں، یہ سب ایک دوسرے کا سہارا لے کر کھڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے وزیراعظم کی مختصر نوٹس پر سپریم کورٹ میں پیشی کو سراہا، نواز شریف کو جب سپریم کورٹ طلب کیا گیا تھا وہ جھتے کے ساتھ گئے۔ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے لیکن پیٹرول کی کھپت پچھلے ایک سال میں 26 فیصد بڑھ چکی ہے، آپ کہتے ہیں بجلی مہنگی ہوگئی ہے لیکن بجلی کی کھپت 13 فیصد بڑھی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر