ملزمہ کو برہنہ ڈانس پر مجبور کرنے والی انسپکٹر کو ملازمت سے جبری ریٹائر

کوئٹہ( نیشنل ٹائمز) کوئٹہ میں ایک لیڈی پولیس انسپکٹر کو فرائض میں غفلت برتنیاورمس کنڈکٹ پر ملازمت سے جبری ریٹائرکردیاگیا۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے ایک حکمنامے کے مطابق لیڈی انسپکٹرشبانہ ارشاد کو انکوائری افسراے ایس پی پری گل کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملازمت سیریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی جس کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک بچے کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران اختیارات کاناجائز استعمال کیا،ڈی آئی جی پولیس کے مطابق قتل کیس میں نامزد ملزمہ کے خاتون ہونے کی وجہ سے کیس کی تفتیش لیڈی انسپکٹرکے حوالے کی گئی تھی جس کیتفتیش کے دوران ریمانڈ کے عرصہ میں لیڈی انسپکٹرنے غیرپیشہ ورانہ اورغیراخلاقی رویے کامظاہرہ کیا،ڈی آئی جی نے لیڈی انسپکٹر کے جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری آرڈر میں یہ بھی لکھاگیا ہے کہ ریمانڈ کے عرصہ میں دوران تفتیش ملزمہ کو بے لباس کرکے دانس پر بھی مجبورکیاگیا،ڈی آئی جی پولیس کے مطابق جبری ریٹائرکی گئی لیڈی انسپکٹرکوآرڈرلی روم میں ذاتی طورپرپیش ہوکرصفائی کابھرپورموقع دیاگیا،تاہم اپنے دفاع میں کوئی چیز فراہم نہ کرسکیں،قتل کیس میں نامزد ملزمہ پر جناح ٹاون کے علاقے میں ایک بچے کے قتل کا الزام ہے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو جیل بھجوادیاگیاتھا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر