ہیری اور ولیم کا رابطہ جولائی تک متوقع

ا سلام آباد(نیوز ڈیسک )شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم کے درمیان رابطہ جولائی تک متوقع ہے جبکہ دونوں بھائیوں کی ملاقات ایک انتہائی جذباتی موقع پر ہوگی۔یو کے ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق دونوں بھائی اپنی ماں کی میراث کو قائم رکھنے کے لیے متحد ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ولیم اور ہیری یکم جولائی کو اپنی والدہ ڈیانا کے 60ویں سالگرہ کے موقع پر اکٹھے ہوں گے۔پرنس ہیری کے ایک دوست کے مطابق میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان پر نسلی تعصب کے الزامات عائد کرنے کے بعد شہزادہ ہیری نے اپنے والد شہزادہ چارلس اور بھائی ولیم سے بات کی تھی۔واضح رہے کہ ہیری نے اوپرا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد نے ان کے معاشی امداد روک دی تھی اور ان کی کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے تھے، ہیری نے شہزادہ ولیم سے اپنے خراب تعلقات کے بارے میں بھی بات کی تھی۔میگھن اور ہیری اپنی شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔شاہی جوڑے کی دوست، امریکی صحافی گیل کنگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیری اور میگھن کو ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی تھی، گیل نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی اور والد سے بات کی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر