چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھجوا دیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی تھی کہ ایسی درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیرِالتوا ہے لہٰذا کیس کو جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھجوا دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، چئیرمین پیمرا و دیگر کوفریق بنایا گیا تھا۔درخواستگزار کے مطابق چئیرمین پیمرا کیلئے 18فروری 2018کو اشتہار دیا گیا تھا۔درخواستگزا کے مطابق چئیرمین پیمرا کی اہلیت کا تعلیمی معیار قانون ، فنانس رکھا گیا۔موجودہ چئیرمین پیمرا کی اہلیت ماسٹراِن پولیٹیکل سائنس ہے۔چئیرمین پیمرا اخبار عہدے، تعلیمی معیار پرپورا نہیں اترتے۔چئیرمین پیمرا کے خلاف نیب میں کیسز بھی ہیں۔موجودہ چئیرمین پیمرا کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا۔ درخواستگزا نے موقف اختیار کیا کہ عدالت چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر