ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا کیس، 2 وکیل کورونا میں مبتلا، پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہورہی ہے، نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے کیس کی سماعت کررہا ہے ۔معاون وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو کورونا ہوگیا ہے، مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، کیس کی تیاری کیلئے ایک دن کی مہلت دی جائے۔وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت چاہے تو سلمان اکرم راجہ زوم کے ذریعے دلائل دے سکتے ہیں۔معاون وکیل الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 10 بجے تک وقفہ کر دیا اور کہا کہ ہم کیس کو ساڑھے دس بجے کے بعد سنیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ کا نقشہ اور تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں، لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات بھی پیش کردہ نقشے میں شامل ہیں۔عدالت نےالیکشن کمیشن سےچند پولنگ اسٹیشن یا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے بارے میں وضاحت طلب کر رکھی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر