امریکہ: مزید 3 چینی ٹیلی کام کمپنیوں کو بندش کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکہ میں کام کرنے والی مزید تین چینی ٹیلی کام کمپنیوں کو پابندی کا سامنا کرنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔امریکی ریگولیٹری اتھارٹی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے تین چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی حمایت میں متفقہ ووٹ منظور کرلیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایف سی سی نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں چائینہ یونیکام امریکاز، پیسیفک نیٹ ورکس اور کام نیٹ چینی حکومت سے اپنے رابطوں کی وضاحت کرنے میں ناکام ہوگئیں جس کے سبب امریکہ سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل میں تینوں کمنیوں کو چین سے اپنے روابط سے متعلق وضاحت کرنے کا کہا تھا تاہم وہ اس معاملے سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب دینے میں ناکام رہیں۔ایف سی سی کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے ان کے رابطوں سے چین کی جانب سے ان کے استحصال، اثرو رسوخ اور کنٹرول کرنے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر