یاہو، فورٹنائٹ کا چین سے اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس نے چین سے اپنی سروسز ختم کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یاہو نے ای میل پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو تسلیم کرتے ہوئے ہاہو کی سروسز چین سے مزید قابل رسائی نہیں رہیں گی۔کہا گیا کہ یاہو اپنے صارفین کے حقوق اور مفت اور کھلے انٹرنیٹ کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے صارفین کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ اقدام امریکی گیمنگ کمپنی ایپک کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر اپنا مقبول گیم فورٹناائٹ بند کر دے گا۔چین نے معیشت پر اپنے کنٹرول کو سخت کرنے کی مہم میں متعدد صنعتوں پر وسیع پیمانے پر ریگولیٹری کریک ڈان کا آغاز کیا ہے جس کا نقصان ٹیکنالوجی اداروں کو ہورہا ہے۔حالیہ دنوں میں امریکا میں مقیم متعدد کمپنیوں نے چین سے اپنی بڑی سروسز واپس لے لی ہیں، مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنے کیریئر پر مبنی سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر