واٹس ایپ نے نفرت پھیلانے پر بھارتی صارفین کے22لاکھ اکائونٹس بند کردیئے

 

نئی دلی(نیشنل ٹائمز)سماجی رابطے کی ویب سائیٹ واٹس ایپ نے رواں سال ستمبر میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارت کے 22لاکھ سے زائداکائونٹس کو بند کردیا ہے جس سے بھارتی معاشرے میں اخلاقی قدروں میں گراوٹ اوراقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میںکہا ہے کہ ستمبر میں واٹس ایپ نے توہین آمیز زبان کے استعمال اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارتی صارفین کے مجموعی طورپر 22کروڑ 9ہزار اکائونٹس کو بند کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے استعمال ہونیوالے واٹس ایپ اکائونٹس کی شناخت ‘+91’کے کوڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔واٹس ایپ نے آئی ٹی رولز 2021کے مطابق یکم سے 30ستمبر تک کی مدت کیلئے اپنی چوتھی ماہانہ رپورٹ پیر کو جاری کی تھی ۔واٹس ایپ کے ترجمان نے کہاہے کہ صارفین کے تحفظ سے متعلق اس رپورٹ میں صارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اورواٹس ایپ کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ حفاظتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جن اکائونٹس پر پابندی لگاتا ہے ان کی مجموعی تعداد تقریبا اسی لاکھ ماہانہ ہے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر