حکومت کی خیبرپختونخواہ میں7 جنرل نشستوں میں 2 پی ڈی ایم کو دینے کی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کی حکومتی پیشکش پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے، حکومت نے خیبرپختونخواہ سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کی پی ڈی ایم کو آفر کی تھی، جس پر پی ڈی ایم نے فوری طور پر باقاعدہ جواب دینے سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کوخیبرپختونخواہ میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کی پیشکش کی، حکومت نے اپوزیشن کو 7 جنرل نشستوں میں 2 پی ڈی ایم کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

 

جس پر پی ڈی ایم نے کوئی جواب ہی نہیں دیا، پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں نے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کیلئے اسپیکر پرویز الٰہی کی آفر کو نہ صرف قبول کیا بلکہ انتہائی شفاف اور پرامن انداز میں سینیٹرز بھی منتخب ہوگئے ہیں ، جس کے باعث اب پنجاب میں ووٹنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

پنجاب میں الیکشن کے اس عمل کو سیاسی طور پر بڑا سراہا گیا۔

 

دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی سے متعلق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیربخاری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم نہیں چلا سکتے، چاروں صوبائی گورنرز ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، الیکشن کمیشن خلاف وری کرنے پر نوٹس لے۔ بتایا گیا ہے کہ خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو سینیٹ انتخابات کی مہم سے دور رکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے لیے احکامات دیے جائیں۔

 

خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز سینیٹ امیدواروں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، ایسا لگتا یے گورنرزنے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق نہیں پڑھا۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو گورنرہائوسز میں سینیٹ انتخابی مہم چلانے سے بھی روکا جائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر