پاکستان میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کم ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 15 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کے فروری کے مقابلے میں تین چوتھائی کم ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ملکی نجی شعبے میں فروری میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد جبکہ سرکاری شعبے میں 93 فیصد کم ہوئی ہے۔اسی طرح فروری میں اسٹاک مارکیٹ سے تقریباً 2 کروڑ ڈالر نکالے گئے، جو گذشتہ سال فروری میں نکالی گئی سرمایہ کاری سے تقریباً 50 فیصد کم ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں براہِ راست تقریباً 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جو فروری 2020 کے مقابلے 30 فیصد کم ہے۔ایس بی پی کا کہنا ہے کہ جولائی سے فروری کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری 77 فیصد کم ہو کر 91 کروڑ ڈالر رہی۔اسی طرح گزشتہ 8 ماہ میں نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 42 فیصد کم ہو کر 1 ارب 4 کروڑ ڈالر رہی۔مرکزی بینک کے مطابق سرکاری شعبے سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 8 مہینوں میں 13 کروڑ ڈالر نکالے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر