کورونا کی تیسری لہر میں شدت ، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوگئی

xاسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.8 تک پہنچ گئی ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 3495 نئے مریض سامنے آگئے۔ ملک میں کوروناکےفعال مریضوں کی تعداد24ہزار592ہے۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہو گئی۔ملک میں24گھنٹےمیں کوروناسےمزید61افرادانتقال کرگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہزار717ہوگئی۔ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا کے 44ہزار 377 ٹیسٹ کیےگئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 634 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ جس سے ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہو گئی۔دوسری طرف لاہور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران میو اور سروسز اسپتال میں بستر کم پڑ گئے۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال نے بتایا کہ میو اسپتال میں کورونا کے مریض مسلسل آ رہے ہیں لیکن جگہ ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر چکا ہے اور تمام وینٹی لیٹرز پر مریض ہیں۔میو اسپتال سے کورونا مریضوں کو سروسز بھیجا گیا لیکن وہاں بھی تمام بیڈز فل ہوگئے۔ بچوں کے لیے مقرر کردہ 7 بیڈز بھی بڑوں کو دے دیے گئے ۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر