مائیکرو سافٹ کا لنکڈن کو چین میں بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی پروفیشنل مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ لنکڈن کو دنیا کے سب سے بڑے چین میں بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی کہ رواں برس کے اختتام تک چین میں وہ اپنی سوشل ویب سائٹ بند کردے گی۔مائیکرو سافٹ کے مطابق چین میں لنکڈن کو بند کرکے اس کی جگہ مقامی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ان جابس متعارف کرائی جائے گی۔کمپنی نے اگرچہ تصدیق کی کہ لنکڈن کو چین میں رواں سال کے اختتام تک بند کردیا جائے، تاہم مائیکرو سافٹ نے اس کیبندش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ لنکڈن نے چینی حکومت کی جانب سے سخت قوانین بنائے جانے اور چینی صارفین کے ڈیٹا کی چوری کے الزامات کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا۔تاہم مائیکرو سافٹ نے اپنے بلاگ میں واضح طور پر اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے چینی حکومت کی سختیوں کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا۔لنکڈن کے آفیشل بلاگ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے 2014 میں ہی چین میں مقامی ورژن کی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر رواں برس کے اختتام پر عمل کیا جائے گا۔یہاں یہ بھی بات یاد رہے کہ چین میں عام سوشل اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ کی جگہ وہاں کی مقامی ویب سائٹس زیادہ مقبول ہیں اور امریکی کمپنیوں پر وہاں سخت پابندیاں عائد ہیں۔لنکڈن دنیا بھر میں پروفیشنل افراد کی سب سے بڑی ویب سائٹ تسلیم کی جاتی ہے، جسے لوگ اپنا پروفیشنل نیٹ ورک بڑھانے یا اس پر نوکری کی تلاش کا کام سر انجام دیتے ہیں۔مائیکرو سافٹ نے لنکڈن کو جون 2016 میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم میں خریدا تھا



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر