پرسکون نیند صدمے کے اثرات میں کمی کرتی ہے

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) رات کی پر سکون نیند انسانی مجموعی صحت سمیت دماغی صحت کے لیے بھی نا گزیر ہے، نیند انسان کو دماغی صدمات اور جذباتی ٹھیس سے پہنچنے والے منفی اثرات سے بچاتی ہے۔جرنل آف نیوٹروٹروما میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیند انسانی صحت میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔محققین کے مطابق نیند کے دوران انسانی دماغ اپنی صفائی کے عمل سے گزر رہا ہوتا ہے جبکہ صدمات اور جذباتی ٹھیس سے دو چار دماغ کے لیے نیند ایک بہترین علاج ہے۔پریشانیوں، ذہنی تناؤ اور صدمات سے گزرتے ہوئے اگر نیند بھی بہتر نہ لی جائے تو انسانی دماغ صفائی کے عمل سے قاصر رہتا ہے جس کے نتیجے میں لمبے عرصے تک صحت سے متعلق حالات میں سدھار آنے کے بجائے بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔متوازن اور غیر متوازن نیند، ذہنی اور دماغی صحت سے متعلق کی گئی تحقیق میں رضاکاروں پر مختلف اقسام سمیت ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کیا گیا۔اس تحقیق میں نیند کے دوران انسانی دماغ کی صفائی کرنے والے نظام ’گلیمفیٹک‘ کی بھی گہری جانچ پڑتال کی گئی جس میں اس کا حجم، مقام اور دماغ میں کام کرنے کی صلاحیت پر بھی نظر رکھی گئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کی صفائی کرنے والے نظام کے متاثر ہونے کا مطلب ہے دماغ فضلہ بنا رہا ہے مگر صفائی نہ ہونے کے سبب یہ فضلہ اندر ہی جمع ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں دماغ چند دنوں تک تو کام کرے گا مگر اس کے بعد یہ ہنگامہ مچا دے گا کیوں کہ فضلہ صاف کرنے کے مقابلے میں دماغ فضلہ زیادہ بناتا ہے، اس کی صفائی نہ ہونے کے سبب انسان دماغی دیگر بیماریوں میں بھی گھرنے لگتا ہے ۔اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی صدمات اور جذباتی ٹھیس کے دورانیے میں دماغ کی صفائی کرنے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، نیند کے دوران اس نظام کو دماغ کی صفائی کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ غیر متوازن اور بے آرام نیند کے سبب دماغ کی صفائی نہیں ہو پاتی ہے۔دماغی طور پر صحت مند رہنے کے لیے پر سکون اور مکمل نیند کے ساتھ اپنی صاف ستھرائی ،موبائل اور لیپ ٹاپ کا استعمال بھی کم کر دینا چاہیے، بہتر اور پرسکون نیند دماغی چوٹ یعنی کہ جذباتی ٹھیس اور ٹراما سے نکلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر