شناختی کارڈز اب موبائل فون پرحاصل کریں، نادرا نےایک اور بڑی سہولت متعارف کروادی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز )نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروادی۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادراطارق ملک نے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہوزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیا کی جارہی ہیں، شناختی کارڈز اب موبائل فون پرحاصل کیےجا سکتے ہیں جبکہفنگرپرنٹ بھیموبائل فون پردیے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ 84 لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکے اہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سے ان کی ووٹنگ سہولت پر کام شروع کریں گے ۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، لیٹرلکھا گیا ہے انہیں حکم نہیں دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طارق ملک نے مزید کہا کہالیکشن کمیشن کےکہنے پر انہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہے واپس آ کر اسے دورکردوں گا۔گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کروانے والا پہلاملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سےنہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے امید ظاہر کی کہ موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان (فنگر پرنٹ) کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر