محسن پاکستان. ڈاکٹر عبدالقدیر خان

فیصل ملک، خصوصی تحریر

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے دور سے لے کر آج اپنی وفات تک نظر بند رہے اور صعوبتیں برداشت کرتے رہے اس دوران انہیں کسی سے نہ تو ملنے کی اجازت تھی نہ میڈیا کا سامنا کرنے کی اجازت تھی اور نہ ہی کتاب لکھنے کی اجازت تھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے محسن صدیوں میں دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے جنازہ کے لیے اتنی بے رخی برتنا اور شدید بارش کی مکمل قبل از وقت پیشنگوئی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مخصوص وقت جنازہ کے لیے متعین کیا گیا تاکہ کم سے کم لوگ اس میں شریک ہو سکے مخصوص مقصد کے لیے یہ عجلت برتنا ایک معمولی تابوت میں سستے کفن کے ساتھ بے سروپا ہنگامی تدفین انتہائی افسوس ناک ہے اور محسن پاکستان کی شدید توہین ہےہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت پاکستان موت اور تدفین کے درمیانی وقفے کا بالخصوص تعین کرتی تاکہ عوام کی ایک بڑی تعداد ملک بھر سے جنازے میں شریک ہوتی اس کے علاوہ فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جاتے .. دارالحکومت کی سب سے ممتاز اور بہترین جگہ کا انتخاب کرتی جہاں تدفین کو مکمل پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ یقینی بنایا جا سکتا.. ارباب اختیار جو اس تدفین کو سرکاری اعزاز کی سمجھتے ہیں انہیں بتاتا چلوں کہ وہ سرکاری اعزاز کی تدفین اب تک حضرت قائد اعظم محمد علی جناح… جنرل ضیاء الحق اور مولانا عبدالستار ایدھی کی ہوئی ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ دھرتی کے اس عظیم سپوت کو بھی ایسے سر سے اتار پھینکا گیا اور اپنے مخصوص آقاؤں کو بھرپور خوش کیا گیا ہے وائے رے وائے محسن پاکستان کے جسد خاکی کے اس قدر بے رخی برتنے پر پاکستان کی عوام انتہائی کرب میں مبتلا اور حیرت زدہ ہے ظاہری اور حقیقی ارباب اختیار کے ایوانوں کی جانب سے جنازہ کی اس قدر بے توقیری ناقابل معافی اور ناقابل فراموش ہے یہ تاریخ چلا چلا کر اور چیخ و پکار کے ساتھ خود کو بیان کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ اس قوم کے ارباب اختیار نے اپنے محسنوں کا کیا حال کیا اور کیسے خراج عقیدت پیش کیا ہے سوچنے کی بات ہے کہ کیا زندہ قوموں کے امین اپنے محسنوں کا اس طریقے سے 6 فٹ کی قبر نمبر-A16 میں اتارتے ہیں کہ جہاں کی تنگ اور تاریک جگہ پر کبھی کوئی یادگار ہی تعمیر نہ ہو سکے …..تاریخ بڑی بے رحم ہے یہ وقت آنے پر ثابت کرے گی کہ اس بدنصیب قوم نےچوہدری رحمت علی سے لے کر آخر تک اپنے محسنوں کے ساتھ کیا رویہ روا رکھا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر