طویل انتظار ختم ، اوپو کمپنی نے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں۔ اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اوپو موبائل کے سی ای او سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اوپو سی ای او نے کمپنی کی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ سی ای او اوپو پاکستان نے کہا اوپو کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے گی، 5 ملین موبائل فون سیٹ سالانہ پاکستان میں تیارکئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کمپنی پاکستان میں تیار شدہ موبائل درآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، پاکستان میں موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کیلئے ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں۔ اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔ جبکہ صنعتوں کی پیداواری اور درآمدی صلاحیت بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر