عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے آخری پوسٹ شیئر کر دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اب میں سماجی رابطوں کی کسی بھی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس کی تصدیق کی۔ عامر خان نے لکھا کہ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور محبت کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے، ’دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘عامر خان نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتا رہوں گا جیسے پہلے کیا کرتا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ میرے پروڈکشن ہاو¿س نے ایک نیا چینل بنایا ہے، اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپ ڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر