آئی فون کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فونز کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ایپل نے اپنے نئے آئی فونز 14 ستمبر کو متعارف کروائے ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایپل نے 14 ستمبر کو اپنے نئے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس متعارف کرائے، نئے آئی فونز کے متعارف کروانے کے ساتھ کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا گیا۔ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12 اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔سو ڈالرز کمی کے بعد 2020 کا آئی فون 12 منی اب 599 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، آئی فون 12 699 ڈالرز جبکہ 2019 کا آئی فون 11 تاریخ کی کم ترین قیمت 499 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔یعنی ایپل کا 2020 کا مقبول ترین آئی فون اب اس کے سستے ترین آئی فون ایس ای (2020) سے کچھ زیادہ مہنگا نہیں رہا جو 399 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔خیال رہے کہ آئی فون 13 منی کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز جبکہ آئی فون 13 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 پری آرڈر میں 17 ستمبر جبکہ صارفین کو 24 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔اسی طرح آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔ اس فون کے پری آرڈر 17 ستمبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 24 ستمبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر