سری لنکا میں برقعے اور ہزاروں مدرسوں پر پابندی کا اعلان

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکن حکومت نے برقعے کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے اور ایک ہزار سے زائد مدرسے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکن وزیر برائے پبلک سکیورٹی سارتھ ویراسکیرا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ برقع ہماری قومی سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ مسلم خاتون کے مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کیلئے اپنی سفارشات منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سری لنکا کی مسلم خواتین کبھی برقع نہیں پہنتی تھیں۔ سخت پردہ مذہبی انتہا پسندی کی علامت ہے اور یہ سلسلہ حال ہی میں شروع ہوا ہے۔سری لنکن وزیر نے کہا کہ حکومت ایک منصوبے کے تحت ایک ہزار سے زائد مدرسوں پر بھی پابندی لگا رہی ہے کیونکہ ان کا وجود قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ کوئی سکول کھول کر بچوں کو اپنی مرضی کی تعلیم دے۔ادھر سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پکسے نے نئے قواعد و ضوابط نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تشدد، مذہبی منافرت، فرقہ وارانہ انتشار یا جذبات پھیلانے والے کسی بھی شخص کی نظربندی کی جا سکے گی۔اے ایف پی کے مطابق اس قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کے شدت پسندانہ خیالات تبدیل کرنے کے لیے اسے دو سال تک نظربند کیا جا سکے گا۔جمعہ (12مارچ) سے نافذالعمل ہونے والے ان قوانین کو دہشت گردی کی روک تھام کے ایکٹ (پی ٹی اے) کے تحت لاگو کیا گیا ہے جبکہ مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں نے ان کے خاتمے پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر