فیس بک کے بعد چینی کمپنی شیومی بھی سمارٹ عینک کی مارکیٹ میں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چینی کمپنی شیومی نے فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے سمارٹ عینک متعارف کروائی ہے جس سے نہ صرف تصویریں لی جا سکتی ہیں بلکہ اس میں میسیجز اور نوٹی فیکیشنز بھی نظر آتے ہیں، اس کے ذریعے کالز کی جا سکتی ہیں اور ٹیکسٹ کا بروقت آنکھوں کے سامنے ترجمہ بھی ہو جاتا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ آن گیجٹ کے مطابق فیس بک کی طرح شیومی نے بھی اس عینک کا وزن کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ شیومی سمارٹ عینک میں ایک لائٹ بھی ہے جو اس وقت جلتی ہے جب پانچ میگا پکسل والا اس کا کیمرہ استعمال میں ہوتا ہے۔شیومی کی سمارٹ عینک اینڈرائیڈ پر چلتی ہے۔شیومی کے مطابق یہ سمارٹ عینک جس فون سے جڑی (کنیکٹ) ہو گی اس کی نہ صرف دوسری سکرین کے طور پر استعمال ہو سکے گی بلکہ یہ الگ سے بھی کافی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مثلاً سب سے اہم نوٹیفکیشن دکھانا اور اہم نمبروں سے مسیجز کو پہلے دکھانا۔اس عینک میں نقشہ بھی نظر آتا ہے۔ آپ اسے پہن کر آسانی سے کسی بھی جگہ کا راستہ نقشے پر دیکھ سکتے ہیں۔اس میں آپ کو یہ بھی نظر آجاتا ہے کہ آپ کے فون پر کس کی کال آ رہی ہے، تاکہ آپ عینک سے کال اٹھا لیں اور اس میں موجود مائیک اور سپیکرز کی مدد سے باآسانی کال پر بات کر لیں۔عینک میں موجود مائیک میں صلاحیت ہے کہ وہ کہی گئی بات کا بروقت ترجمہ کر سکتا ہے۔عینک کا یہ فیچر لکھے ہوئے جملوں کا بھی ترجمہ کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر