گڈلک رمیز راجہ

تحریر: تحمید صادق
پاکستان کرکٹ بورڈ کو آخر کار ایک سابق کھلاڑی بطور چیئرمین میسر آگیا۔عمران خان نے اپنے پچھلے بیان کے بر عکس بطور وزیر اعظم رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈنامزد کر دیا۔رمیز راجہ کی نامزدگی پر دو مختلف آراء اور ردِعمل سامنے آئے ہیں مگر میری دانست میں یہ بہت راست فیصلہ ہے۔رمیز راجہ کا کرکٹ کیرئیراورتجربہ تقریبا اُن کی عمرجتنا ہی ہے۔ اُنہوں نے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر ہرلیول کی کرکٹ کھیلی ہے اور یہ اُن چند کھلاڑیوں میں سے ہیں جو اپنی ریٹائرمنٹ سے اب تک کرکٹ کی دُنیاسے مُنسلک ہیں۔کرکٹ بطور کھیل کے علاوہ اُن سے جُڑے تمام لوگ چاہے آئی سی سی یا دوسرے کرکٹ بورڈز کے آفیشلز ہوں سب کے ساتھ رمیز راجہ کاکمفرٹ لیول ہے حتی کہ وہ نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ بارے بھی بخوبی جانتے ہیں۔ چونکہ وہ کرکٹ کے ہرمیدان میں کمنٹیٹرکی حیثیت سے موجود رہتے ہیں اس لیے وہ کھیل اور کھلاڑیوں کی مہارت سے بھی واقف ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹر ہونے کے ناطے سے ہماری فرسٹ کلاس کے ڈھانچے اور اس کی پیچیدگیوں سے بھی بدرجہ اُتم واقف ہیں۔اب ان پر منحصر ہے کے وہ اپنے کپتان کے خواب کو کس طرح حقیقت میں بدلتے ہیں یا پھر وسیم اکرم پلس ثابت ہوتے ہیں۔ گُڈ لک رمیز راجہ – گُڈ لک پاکستان کرکٹ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر