فیس بُک ’’گروپس‘‘ کا جواب: ٹوئٹر کمیونٹیز

سلیکان ویلی:(نیشنل ٹائمز) ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر ’’کمیونٹیز‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے جو بظاہر فیس بُک ’’گروپس‘‘ اور ریڈٹ میں ’’سبریڈیٹ‘‘ سے ملتا جلتا ہے۔آسان الفاظ میں کوئی ’’ٹوئٹر کمونیٹی‘‘ ایک خاص موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا ایک گروپ ہوگی۔اس کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس کو اگرچہ تمام ٹوئٹر صارفین دیکھ سکیں گے تاہم صرف کمیونٹی ممبرز (ارکان) ہی ان پر تبصرے کرسکیں گے۔ یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ فیس بُک میں ’’کلوزڈ گروپس‘‘ میں ہوتا ہے۔فیس بُک گروپ کی طرح اس میں بھی ایڈمنز اور ماڈریٹرز ہوں گے جو کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس پر نظر رکھیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کمیونیٹی میں شامل تمام ارکان اس کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹیز کےلیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی تخلیق کردیا گیا ہے جس کی تعارفی ٹویٹ میں ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے ’’کمیونٹیز‘‘ کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے:اس کے علاوہ، ٹوئٹر کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بلاگ بھی موجود ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ فی الحال ’’کمیونٹیز‘‘ کا فیچر آزمائشی مرحلے پر ہے جس میں آئی او ایس (ایپل) اور ڈیسک ٹاپ ٹوئٹر صارفین کی ایک محدود تعداد ہی شریک ہے۔اینڈروئیڈ کےلیے یہ فیچر بعد میں متعارف کروایا جائے گا۔آپ صرف اسی صورت میں کسی کمونیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں کہ جب اس کا ماڈریٹر یا کوئی رکن آپ کو مدعو (انوائٹ) کرے۔البتہ، اس کےلیے آپ کے پاس ٹوئٹر کا عوامی (پبلک) اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ یعنی ایک ایسا اکاؤنٹ جسے تمام صارفین دیکھ سکیں۔ممبر بن جانے کے بعد آپ مزید پانچ افراد کو اُس کمیونیٹی میں شمولیت کےلیے مدعو کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر