پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، ڈاکٹر سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کو بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے، جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو کرونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر “گلوبل ہیروز قرار ” دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی آن لائن جریدے این پی آر نے کرونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبردآزما شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں مجموعی طور پر نو شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔جریدے کی فہرست میں شامل ہونے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے تھا۔پاکستان کے لئے بڑا اعزاز یہ ہے کہ کراچی جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جریدے نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی جمالی اپنی کووڈ کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔امریکی جریدے نے لکھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا جو بڑا ہمت کا کام ہے۔این پی آر نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب سیمی جمالی اور ان کے شوہر جوکہ خود بھی آرتھو پیڈک سرجن ہیں، اس وبا کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ آئسولیشن میں بھی رہے تاہم اس عالمی وبا کو شکست دینے کے بعد سے ڈاکٹر سیمی جمالی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں حالانکہ وہ خود بھی آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔یہ فہرست امریکا کے آن لائن طبی جریدے این پی آر کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو کہ سابقہ نیشنل پبلک ریڈیو تھا اب یہ ایک نجی اور عوامی چندے سے چلنے والا غیر منافع بخش تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر