سپریم کورٹ میں جونیئر ججز کی تقرری کیخلاف وکلا کی ملک گیر ہڑتال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ میں سنیارٹی کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کا تقرر کرنے کیخلاف ملک بھر میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن، خیبرپختونخوا بار کونسل، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیموں کی کال پر وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے عدالتوں کی مرکزی عمارتوں کے دروازے بند کردیے جس سے سائلین کا داخلہ بند ہوگیا۔وکلا اور سائلین کی عدم پیشی پر مقدمات کی سماعت متاثر ہوگئی۔ عدالتی راہداریوں میں سناٹا رہا اور عدالتی عملہ وکلا اور سائلین کے نام پکارتا رہا جو پیش نہ ہوئے۔ عدم پیشی پر بیشتر کیسز کی سماعت ملتوی ہوگئی۔عام طور پر سپریم کورٹ کے وکلا ہڑتال نہیں کرتے اور آخری بار افتخار چوھدری بحالی تحریک میں وکلا نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن آج وکلا نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیا۔وکلا احتجاج کیلئے سپریم کورٹ میں جمع ہوئے تو اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی اور سیکورٹی کے پیش نظر کورٹ کی پارکنگ بھی بند کر دی گئی۔وکلا نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں روایتی طریقہ کار کے تحت سنیارٹی کی بنیاد پر ججز تعینات کئے جائیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ وکلا نے چیف جسٹس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔وکلا ہڑتال کے باعث چیف جسٹس کے سامنے کسی بھی سائل کا وکیل پیش نہ ہوا اور دو مقدمات میں صرف سرکاری وکلا پیش ہوئے جس کے باعث سپریم کورٹ میں بینچ نمبر ایک کی سماعت ختم ہوگئی۔ بینچ نمبر ایک نے مختلف سائلین کو سن کر مناسب احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ لانے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی پر چوتھے نمبر پر ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر