اس بار حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن ہو گی اور پنجاب کو اس تحریک کا مرکز بنایا جائے، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے سرجوڑ لئے ہیں اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موومنٹ میں شامل ہر جماعت سے احتجاجی تحریک اور روڈ کارواں کامیاب بنانے کے لئے تجاویز جمعہ کو سربراہی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں یہ طے پایا کہ اس بار حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن ہو گی اور پنجاب کو اس تحریک کا مرکز بنایا جائے گا ۔ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو لنک پر ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس میں یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو اس بار ہر حال میں کامیاب بنایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو پیش کش کی کہ اس بار پنجاب احتجاجی تحریک کا مرکز ہو گا اور ہزاروں کی تعداد میں (ن) لیگ کے کارکن ہر شہر میں چلنے والے روڈ کارواں کا حصہ ہوں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈیم ایم کے جمعہ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں بھی احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لئے تمام جماعتیں اپنی تجاویز پیش کریں گی جبکہ پیپلزپارٹی کو اس احتجاج میں شامل کرنے سے متعلق غور ہو گا ۔(ن) لیگ احتجاجی تحریک کے ذریعے اگلے سال ہی انتخابات کروانے کا مطالبہ بھی کرے گی ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر