ابھرتی معیشتوں سے پاکستان کے اخراج پر شہبازشریف کا اظہار تشویش

لاہور(نیشنل ٹائمز): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے، معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے، مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں، ’ایم ایس سی آئی‘ کا پاکستان کو ’فرنٹئیر مارکیٹس‘ میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیاگیا، تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، جس پر افسوس ہے، مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے اور سرمائے کی قلت کا سامنا ہے، یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر