مجھے تنگ نہ کیا گیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اگر مجھے کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا۔غیر ملکی ویب سائیٹ اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ ان کے لیے بہت چیلنج بھری وزارت ہے۔ اس میں تو ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہے۔ ریلوے میں صرف ٹرین کا ہی حادثہ ہوتا تو بدنامی ہوتی تھی باقی تو نارمل وزارت تھی مگر یہاں 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔
وزارت داخلہ سنبھالنے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سفارت خانوں میں 12، 14 سال سے بیٹھے نادرا کے سارے افسران کو تبدیل کردیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ ہو، اس کے علاوہ ویزا آن لائن کر دیا ہے۔ پہلے کوئی 70 ہزار روپے دیتا تھا اور ویزے کا ٹھپہ لگوا لیتا تھا۔ اب جو بھی آن لائن ویزا اپلائی کرتا ہے، اسے اسی وقت ویزا مل جاتا ہے، وزارت داخلہ میں 3،3 لاکھ افراد کی ویزا درخواستیں پڑی ہوتی تھیں اب ہمارے پاس ایک ویزا بھی بیک لاک میں نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی تعمیر ہوجائے تو ان کے سیاسی مقاصد مکمل ہو جائیں گے۔ وہ چاہتے ہیں نالہ لئی پر ایک اتھارٹی بن جائے، اگر انہیں کسی نے تنگ نہ کیا تو اگلا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ ابھی دو سال پڑے ہیں لیکن ان کا خیال یہی ہے کہ ریٹائر ہو جائیں، وہ 2018 کا الیکشن بھی میں نہیں لڑ رہے تھے لیکن جب نواز شریف نے یہ کہا کہ یہ (شیخ رشید) اگلی دفعہ اسمبلی میں نہیں ہوگا تو پھر انہیں مجبوراً اللہ کی مدد سے یہ لڑنا پڑ گیا۔



  تازہ ترین   
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر